• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین نواز نیویارک میئر پر اسرائیل کا شدید ردعمل

قابض اسرائیل نے میئر کے فلسطین کے حق میں موقف پر سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔

ہفتہ 03-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
فلسطین نواز نیویارک میئر پر اسرائیل کا شدید ردعمل
0
SHARES
102
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے نیویارک شہر کے نومنتخب میئر زہران ممدانی پر اپنی زہر آلود تنقید مزید تیز کر دی ہے، یہ تنقید ان کے باضابطہ طور پر منصب سنبھالنے کے محض ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

یہ قابض اسرائیلی یلغار ان فیصلوں کے پس منظر میں کی جا رہی ہے جو ممدانی نے تل ابیب کے بائیکاٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور سام دشمنی کے ایک متنازعہ تعارف کو منسوخ کرنے کے حوالے سے کیے۔

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک کے میئر کے طور پر اپنے پہلے ہی دن ممدانی نے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، انہوں نے قابض اسرائیل کے بائیکاٹ پر عائد پابندیاں ختم کیں اور ہولوکاسٹ کی یاد کو زندہ رکھنے والے بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے نام نہاد سام دشمنی کی تعریف کو منسوخ کر دیا۔

وزارت خارجہ نے ان فیصلوں کو اپنے بقول سام دشمنی کی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔

یہ بیانات قابض اسرائیلی حلقوں کی جانب سے زہران ممدانی پر مسلسل تنقید کا تسلسل ہیں جو انہیں گذشتہ نومبر میں نیویارک کا میئر منتخب ہونے کے بعد سے نشانہ بنائے جا رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور قابض اسرائیل کی سفاکیت کے خلاف کھل کر مؤقف اختیار کیا ہے۔

Tags: HumanRightsIsraeliOccupationIsraelPalestineConflictIsraelReactionNewYorkMayorPalestineSupportPalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.