(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم” کے شائع شدہ اعداد شمار کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جنگ کے موقع پر، صرف ماہ ستمبر 2023 میں اسرائیل کے بحالی کے اداروں میں تقریباً 62,000 اسرائیلی شہریوں نے علاج کرایا، جن میں سے تقریباً 11,000 نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔ وزارت سلامتی کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کے آخر تک بحالی وارڈ 78,000 سے زائد معذور اسرائیلی علاج کیلئے لائے جاسکتے ہیں جن میں 15,000 شدید معذور افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
اخبار نے اسرائیلی اسپتالوں اور ری ہیبلی ٹیشنز سے حاصل کردہ تفصیلات کو شائع کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جاری جنگ اور مغربی کنارے میں فوج کے ساتھ ہونے والی لڑائیاں جبکہ مشرقی سرحد پر لبنانی حزب اللہ سے جھڑپیں اسرائیلی فوجیوں کو تھکا چکی ہے ایک بہت بڑی تعداد جو زخمی ہے جبکہ کثیر تعداد میں فوجی ذہنی نفسیاتی دباؤ میں ہے جو اسرائیل کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غزہ جنگ اگر ابھی ختم بھی ہوجاتی ہے اس کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی سطح پر معمول پر آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، فوجیوں کے علاوہ مشرقی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے صیہونی شدید نفسیاتی دباؤ میں ہیں جس کے پیش نظر اسرائیل کے بحالی کے ادارے 2030 تک تقریبا 100,000 اسرائیلی شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان افراد میں (معذوروں کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس میں تقریباً 30,000 افراد نفسیاتی مسائل سے متاثر ہیں (ذہنی طور پر بیمار افراد کی تعداد میں 172 فیصد اضافہ) ہوسکتا ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 2019 میں معذور افراد کی بحالی کے لیے مختص بجٹ 3.7 بلین شیکل سالانہ تھا۔ 2022 تک، بجٹ میں بنیادی طور پر وزارت سلامتی کی طرف سے جسمانی اور نفسیاتی طور پر معذوروں کے علاج میں نافذ کردہ اصلاحات کی وجہ سے اضافہ ہوا، اور اس کی رقم پانچ بلین شیکل تھی۔ تخمینوں کے مطابق، 2024 کے آخر تک، بجٹ 7.3 بلین شیکل سالانہ ہو جائے گا، اور 2030 میں یہ بڑھ کر 10.7 بلین شیکل سالانہ ہونے کی توقع ہے۔