(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بھارت میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے حوالے سے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اتنا عام ہو چکا ہے کہ خبر کی زینت بھی نہیں بنتا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے ایک نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے حوالے سےشائع ہونے والےآرٹیکل میںبھارتی وزیر اعظم کی سیاسی پالیسیوں کے حوالے سےکہا گیا ہے کہ مودی کے ہندوستان میں 1930 کی دہائی کے جرمنی کی بازگشت زور پکڑ رہی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق آرٹیکل میں تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بھارت میں جرمنی کے ہٹلر جیسے ثابت ہورہے ہیں جبکہ نریندرمودی افغانستان میں طالبان حکومت کو خطے کے لیےسب سے بڑا خطرہ قرار دے رہےہیں دوسری جانب مودی کی اپنی جماعت مسلم کش واقعات میں ملوث ہےجس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو شدت پسندی کا سامنا ہے اور مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد عام ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے حوالے سے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اتنا عام ہو چکا ہے کہ خبر کی زینت بھی نہیں بنتا۔