(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ میں کوئی خطرے سے خالی نہیں اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے”۔
تنظیم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اس نے گذشتہ اتوار کو وسطی غزہ کے شہر دیر البلاح پر اسرائیلی بمباری میں چار بچوں سمیت متعدد زخمی فلسطینیوں کے بارے میں اپنی ٹیم کی رپورٹ جاری کی۔
فیلڈ اسپتال کے کوآرڈینیٹر عیسیٰ وِلو نے بتایا کہ ایک 11 ماہ کے بچے اور سات سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے، جسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ جنگ کا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے شہریوں کے تحفظ اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔