(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک ہفتے میں غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 133 سے کم ہو کر 125 ہو گئی، آپ نا اہل ترین انسان ہیں وزیر اعظم نہیں رہ سکتے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں سول اور ملٹری اسٹبلشمنٹ کے اختلاف سب کے سامنے ہیں ، اب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے ایک بارپھر صیہونی وزیراعظم پر سخت تنقید کی اور اسرئیل کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ ہماری تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی کے ذمہ دار ہیں تو پھر بھی آپ وزیر اعظم کیوں ہیں؟۔
جنگی کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنےبیان میں انھوں نے کہا کہ آپ کی حکومت کے وزراء عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں، مسائل پیدا کرتے ہیں آپ نے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کردیا ہے آپ اسرائیل کی تاریخ کے نااہل ترین انسان ہیں وزیر اعظم نہیں رہ سکتے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 133 سے کم ہو کر 125 ہو گئی ، ہے آپ کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ کس طرح اپنے یرغمالیوں کو گھر واپس لایا جائے گا آپ اسرائیل کی تاریخی ناکامی کے ذمہ دار ہیں تو آپ اب تک وزیراعظم کیوں ہیں ؟۔