(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو انتہا پسندوں اسرائیلیوں کو مطمئن کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے اعلانات جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وہ آگاہ ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد فوج میں ریزرو جنرل یتزاک باراک نے عبرانی اخبار کودیئے گئے انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ سات اکتوبر سے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد سے میں وزیراعظم نیتن یاہو سے چھ مرتبہ مل چکا ہوں اور مجھے ہر بار یہ تاثر ملا ہے کہ نیتن یاہو حماس کو ختم کرنے کے ناممکنات سے بخوبی واقف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو آگاہ ہیں کہ فلسطین سے حماس کو مکمل طورپر ختم نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے باجود وہ انتہا پسندوں اسرائیلیوں کو مطمئن کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے اعلانات جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وہ آگاہ ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔