• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نتین یاھو اسرائیلی سلامتی کیلئےخطرہ بن رہے ہیں، اسرئیلی سیاستدان

بدھ 02-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نتین یاھو اسرائیلی سلامتی کیلئےخطرہ بن رہے ہیں، اسرئیلی سیاستدان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ میں صہیونی وزیراعظم  کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسرائیل کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو جو پہلے ہی رشوت اور بد عنوانی کیس کےحوالے سے اسرائیلی عوام میں اپنی نیک نامی گنوا چکے ہیں ایران کے جوہری پروگرام کو لے کر اس حد تک اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں کہ جس سے ریاست کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں  اور اسرائیلی سیاسی جماعتوں نے بھی ان کی جانب سوالیہ نشان اٹھا نے شروع کر دیے ہیں جن میں سیاسی جماعت فیوچر پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے وزیر اعظم کے بیان کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا اپنے سیاسی مخالفین پر جوہری پروگرام سے متعلق سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنا کسی طورمناسب نہیں ہے ۔

دوسری جانب  اسرائیلی وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نےبھی نیتن یاہو کے ایران ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکا کے خلاف بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا سے بڑھ کر ہمارا کوئی اور  اہم اتحادی  نہیں، اس حوالے سے نیتن یاھو کا بیان اشتعال انگیز ہے۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز  نیتن یاھو  کی جانب سے خفیہ ایجنسی موساد کے نئے چیف ڈیوڈ بارنیا کی تقرری کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا گیا تھاکہ اسرائیل کسی صورت بھی ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا چاہے اس کے لئے اسرائیل کے امریکا سے تعلقات کشیدہ ہی کیوں نہ ہوجائیں ۔

Tags: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادایران کے جوہری پروگرامبن یامین نیتن یاہوبینی گینٹزڈیوڈ بارنیامقبوضہ فلسطینیائیر لبید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.