• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بڑی شرط پر سعودیہ بھی اسرائیل کو تسلیم کر نے پر تیار

جمعرات 16-12-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
بڑی شرط پر سعودیہ بھی اسرائیل کو تسلیم کر نے پر تیار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل 1967 والی سرحدوں پر واپس جائے تو سعودی عرب اسے تسلیم کرے گا،دوسری صورت میں  سعودی عرب اپنی پرانی پالیسی پر ہی کاربند رہتے ہوئے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست ہی مانتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سےصہیونی اور غیر قانونی اسرائیلی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا کہ جیسے ہی اسرائیل 2002 میں فلسطین کے تصفیے کے لیے پیش کیے گئے سعودی عرب کے امن معاہدے پر عمل کا اقرار کرے گا نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری مسلم دنیا اور او آئی سی کے 57 رکن ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بدلنے سے غلط صحیح نہیں ہو جاتا، غلط ہی رہتا ہے اور اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہےجو کہ پہلے بھی غلط تھا آئندہ بھی غلط ہی رہے گا اس کے ساتھ ہی  مغربی کنارے میں تعمیرات اور غزہ کا محاصرہ ان غلطیوں میں اضافے کا نام ہے، اسرائیل 1967 والی سرحدوں پر واپس جائے تو سعودی عرب اسے تسلیم کرے گا،دوسری صورت میں  سعودی عرب اپنی پرانی پالیسی پر ہی کاربند رہتے ہوئے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست ہی مانتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی نشریاتی اداروں  کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ تقریباً 20 امریکی یہودی رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور وہاں سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے امکانات پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہسعودی سفیرسعودی عربصہیونیئزمعبداللہ المعلمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.