رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے سرکردہ مزاحمتی رہ نما عمر البرغوثی نے کہا ہے صہیونی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے نوجوان ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ فلسطینی قوم کو اپنے دیرینہ حقوق کے حصول اور باعزت زندگی گزارنے کے حق کے لیے مسلح جدو جہد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
عمر البرغوثی المعروف ابو عاصف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوان تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ فلسطینی قوم کی تاریخ ٹرمپ اور نتین یاھو نہیں بلکہ فلسطینی قوم کریں گے۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے لیے ہر طرح کی قربانی کا جذبہ پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین قوم شہداء، اسیران، شہداٰ کے ورثاء اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے شکار فلسطینیوں کا مداوا فلسطینی مزاحمتی قوتیں کر رہی ہیں۔ مزاحمتی قوتیں شہداء کے خون سے غداری نہیں کریں گی۔ جہاں تک صہیونی ریاست کا تعلق ہے تو اس کی حیثیت مکڑی کے جالے کےسوا کچھ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمر البرغوثی نے کہا کہ طویل اسیری، عمر قید کی سزائیں اور صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں اسیروں کو دی جانے والی اذیتیں فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل دور نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ھدف اور نصب العین واضح ہے اور وہ آزادی کا حصول ہے۔ فلسطینی قوم آزادی کے حصول کے لیے کسی دبائو میں نہیں آئیں گی۔
انہوںنے کہا کہ فلسطینی قوم کو بھی دنیا کی دیگر اقوام کی طرح آزادی کے ساتھ زندہ رہنے کا حق ہے۔