• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نئے صہیونی وزیر خارجہ کو ایران، امریکا سفارت کاری پر تشویش

منگل 29-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نئے صہیونی وزیر خارجہ کو ایران، امریکا سفارت کاری پر تشویش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر خارجہ نے بلیکن سے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق صدر جو بائیڈن پر دباؤ کے بارے میں اپنی خدشات واضح کیے اور کہا کہ اسرائیل کو ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں چند سنجیدہ تحفظات ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز  اسرائیلی حکومت کے وزیر خارجہ یائر لیپد اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے دورہ اٹلی میں پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی نئی انتظامیہ کی نئی شروعات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے بلیکن سے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق صدر جو بائیڈن پر دباؤ کے بارے میں اپنی خدشات واضح کیے اور کہا کہ اسرائیل کو ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں چند سنجیدہ تحفظات ہیں۔

ایران کےجوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کے نئے نظریات کی مخالفت کے باوجود بات چیت میں تصادم آمیز لہجہ نہ اپنانے کے عزم کا اظہار کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان اختلافات پر بات کرنے کا طریقہ براہ راست اور پیشہ ورانہ گفتگو ہے، پریس کانفرنسز نہیں۔

انتھونی بلینکن نے یائر لیپد کے ان ریمارکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں نئی حکومت کے ساتھ قریب سے کام کرنےکا پابند ہے اور جیسےقریب ترین دوستوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں ویسے ہی ہمارے درمیان بھی کبھی کبھار اختلافات ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک ہی مقاصد ہیں، بعض اوقات ہم حکمت عملی پر اختلاف کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانب سے ختم کیے گئے اس معاہدے میں دوبارہ شمولیت کی اُمید پر امریکا، ویانا میں یورپی اتحادیوں کی سربراہی میں ایران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کر رہا ہے۔

Tags: اسراےیلی وزیر خآرجہامریکاانتھونی بلینکنایرانئ جوہری معاہدہصہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹویانایائر لیپد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.