(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہےکہ شرانگیز یہودی آباد کاروں کی یہ اشتعال انگیز ریلی کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مسیحی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
مقامی ذرائع سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی نو منتخب حکومت میں عرب نمائندہ پارلیمنٹ اسپیکر عادل العسومی کی جانب سےبیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے القدس میں شرپسندعناصر کی اشتعال انگیز مارچ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حالات میں کشیدگی کے تمام برے نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوتی ہے۔
عادل العسومی نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرات اسرائیل کے انتہا پسند یہودی آبادکاروں سے القدس کے دینی مقامات کو لاحق ہے جن سے فلسطینیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور جنہیں اسرائیل ریاستی سطح پرایسی متنازعہ ریلیوں کی حمایت کر کے اشتعال انگیزی کو بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ شر انگیز یہودی آبادکاروں کی یہ اشتعال انگیز ریلی کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اورمسیحی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے جبکہ خطے میںامن اور جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنے اور پورے خطے میں کشیدگی کی آگ کو بھڑکانے کا باعث بنے گی۔