(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آئی 24 نیوز اسرائیل کا پہلا نشریاتی ادارہ ہے جو دبئی سے اپنی باقاعدہ نشریات کا آغاز کرے گا اس سلسلہ میں دبئی حکومت سے براڈ کاسٹنگ لائسنس بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے منصوبے میں طے پائے جانے والے معاہدوں میں سے گذشتہ روز اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 نیوز کی جانب سے دبئی میں اپنا پہلا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ٗ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کا کسی نے ٹی وی چینل نے اسلامی ملک میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی میں اسرائیل کے اس ادارے کے قیام کے بعد یہ پہلا اسرائیلی ٹی وی چینل بھی ہو گا جو دبئی سے اپنی باقاعدہ نشریات کا آغاز کرے گا اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر دبئی حکومت سے براڈ کاسٹنگ لائسنس بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ آئی 24 نیوز کا مستقل دفتر دبئی میں ہی رہے گا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے آئی 24 نیوز کے سی ای او فرینک میئل نےدبئی میں اپنے ادارے کے دفتر کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم نےاسرائیل امارات میں علاقائی سفارتی تبدیلیاں دیکھی ہیں جو تجارتی تعلقات کے قیام اور شراکت کے مواقع کی اجازت دیتی ہیں اور دبئی جیسے شہر میں نشریاتی دفتر کا آغاز ہمیں مشرق وسطی میں اپنی کوریج کو وسعت دینے کے لئے ایک بہترین انتظامی حکمت عملی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
دبئی میں اسرائیلی نشریاتی ادارے کئے قیام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز کا توڑ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور خاص طور پر الجزیرہ ٹی وی کی نشریات کے مقابلے میں ایک اسرائیلی ٹی وی لایا جا رہا ہے۔