• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

بدھ 28-04-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم فلسطین فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) کے موقع پر صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرنےاور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

لگائے گئے بینرز پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے جیسے الفاظ تحریر ہیں جبکہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف نعرے بھی درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوم القدس کو دنیا بھر میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے یوم القدس کو ایران کے روحانی پیشوا امام خمینی نے اسرائیل کی جانب سے مئی 1968 یوم یروشلم کے اعلان کے بعد منانے کا اعلان کیا جس کے بعد یہ دن ایران اور عرب ممالک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض صیہونی ریاست کی دہشتگردی کے خلاف منایا جاتا ہے۔

اس دن صیہونی ریاست اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے خلاف مظاہرے کیےجاتے ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کی جانب سے ریلیاں نکال کر اس قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Tags: امام خمینیایرانبینرزجمعتہ الوداعصہیونیئزمفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمقبوضہ فلسطینیوم القدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.