(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے شرپسند عناصر کو مسجد کے صحنوں میں ان مقامات پر آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت دی جن کو صرف فلسطینیوں کیلیے مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کے القدس پر دھاوے جاری ہیں اور مسجد اقصیٰ کے منتظمین کی مسلسل مذمت کے باوجود عالمی برادریاور مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےجبکہ گذشتہ روز بھی صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
صہیونی فوج نے شرپسند عناصر کو مسجد کے صحنوں میں ان مقامات پر آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت دی جن کو صرف فلسطینیوں کیلیے مختص کیا گیا ہے، اس دوران صہیونی فوج نے مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوکرصہیونی آبادکاروں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔