(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کے خلاف مظاہروں کی اس کال پر40 سے زائد شہروں میں عام مراکشی عوام سمیت سینکڑوںسماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مراسم بڑھانے کوخیانت قرار دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مراکش میں’فرنٹ برائے دفاع فلسطین اورانسداد نارملائزیشن‘تنظیم کی جانب سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل سے تعلقات استوار کر نے کے ایک برس مکمل ہونے پر حکومت کے خلاف متعدد افراد پر مشتمل احتجاجی جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور مراکشی حکام سے اسرائیل سے تعلق کے خاتمے کے شدید مطالبے کیے ۔
صہیونی ریاست کے خلاف مظاہروں کی اس کال پر40 سے زائد شہروں میں عام مراکشی عوام سمیت سینکڑوںسماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مراسم بڑھانے کوخیانت قرار دیا ۔
مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے اور فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے موثر انداز میں جدو جہد شروع کرے۔