(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کے پتھراؤ سے بچنے اور انہیں منتشر کر نے کیلیے قابض فوج نے ربر کی دھات گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے باعث 8 فلسطینی شدید زخمی اور کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارےکے مختلف حصوں میں قابض صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر پرتشدد چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں جنین سمیت الخلیل کے قصبے ادنامیں درجنوں فلسطینیوں کو ان کےگھروںمیں داخل ہوکر صہیونی فوج نے گرفتار کر لیا اس کے ساتھ ہی حراست میں لیے گئے افراد کے خاندان کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
قابض فوج کی اس کارروائی کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو صہیونی فوج نے گاڑیوں میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مراکز منتقل کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی علاقوں میں فوج کی اس جارحیت کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا اور مظاہرین نے فوجی گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کر دیا ۔
فلسطینیوں کے پتھراؤ سے بچنے اور انہیں منتشر کر نے کیلیے قابض فوج نے ربر کی دھات گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے باعث 8 فلسطینی شدید زخمی اور کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔