(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے بلا امتیاز فلسطینیوں کو شناخت کے بعد تشدد کر تے ہوئے صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور نہتے فلسطینیوں کی جانب سے فوج اوران کی گاڑیوں کو پتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد قصبوں اور دیہاتوں میں دراندازی کے دورانمتعدد فلسطینی باشندوں کو بغیر کسی جرم کے سر عالم تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ فلسطینی رہائشی گھروںمیں داخل ہوکر 8 سے زائد بے گناہوں کو گرفتار کرکے صہیونی تفتیشی مر کز منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے بلا امتیاز فلسطینیوں کو شناخت کے بعد تشدد کر تے ہوئے صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور نہتے فلسطینیوں کی جانب سے فوج اوران کی گاڑیوں کو پتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی نوجوانوں نے گرفتار کیے گئے اپنے اہل علاقہ مکینوں کی ناحق گرفتاری کے خلاف فوجی فگاریوں کے شیشے توڑ ڈالے تاہم صہیونیفورسز نے علاقے میں مزید اندر داخل ہونے سے گریز کیا اور گرفتار شدگان کو لے کر روانہ ہوگئیں۔