(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کی شرح 98.1 فیصد ہے، جبکہ فعال انفیکشن کی شرح 0.8 فیصد ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می الکیلہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں میں مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں2 مریض دم توڑ گئے جبکہ گذشتہ چوبسں گھنٹوں کےدوران ان علاقوں میں کورونا وائرس کے 119 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں کورونا وائرس سےصحت یاب افراد کی شرح 98.1 فیصد ہے، جبکہ فعال انفیکشن کی شرح 0.8 فیصد ہے، اور اموات کی شرح مجموعی طور پر 1.1٪ ہے۔
وزیر صحت کے مطابق کورونا مراکزمیں انتہائی نگہداشت والے وارڈز میں 7 مریض موجود ہیں، جن میں ایک مریض آکسیجن پر منتقل کیا گیا ہے اس کے علاوہ مغربی کنارے کےمختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مراکز میں 14مریض زیر علاج ہیں البتہ ان علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراکیں حاصل کرنے والے شہریوں کی کل تعداد481،915 ہے جبکہ ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 340،301 ہے۔