(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو کونسے تفتیشی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے صہیونی جیل انتظامیہ نے معلومات فراہم کر نے سے انکار دیا ہے جس کے نتیجے میں جیل حکام کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں علی الصبح قابض صہیونی فوج نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیادشبہے میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی باشندوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور کم سے کم 16 فلسطینی نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو کونسے تفتیشی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے صہیونی جیل انتظامیہ نے معلومات فراہم کر نے سے انکار دیا ہے جس کے نتیجے میں جیل حکام کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کی پر تشدد کارروائیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں جس میں بے گناہوں کو صہیونی جیلوں میں حراست میں لے کر تشدد کیا جاتا ہے۔