(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 527تک جا پہنچی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر قابض بھارت کے سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگر میں اپنے ہی سرکاری ہتھیار سے خودکو گولی مار لی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سی آ ر پی ایف کے اہلکار نے کشمیر کے سرینگر کے علاقے کرن نگر میں واقع فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی البتہ بھارتی فورسز کی جانب سے خودکشی کی وجوہات پر جانچ پڑتال کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جائے وقوعہ سے اہم معلومات اکھٹا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 527تک جا پہنچی ہے۔