(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی بلدیا کے بلڈوزروں نےصہیونی فوج کی موجودگی میں فلسطینی کے حال ہی میں شادی کی غرض سے مکمل کیے گئے گھر کو مسمار کر دیا جس پر فلسطینی کے خاندان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے ریاستی جبر کامظاہرہ کرتے ہوئے القدس میں سلوان کے بئرایوب میں فائز زیتون کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کر دیاجبکہ جبل المکبر میں فلسطینی شہری امیر ربایعہ کے رہائشی مکان کو مسمارکر دیا۔
قابض صہیونی بلدیا کے بلڈوزروں نےصہیونی فوج کی موجودگی میں فلسطینی کے حال ہی میں شادی کی غرض سے مکمل کیے گئے گھر کو مسمار کر دیا جس پر فلسطینی کے خاندان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے لگائے۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عناتا میں بھی ایک شہری کے بیرک کو مسمار کردیا۔