(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اللبن الشرقیہ میں اسکول کے طلباء پر اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملے کے دوران سر اور آنکھ میں ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے شدید چوٹیں آئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے شر پسند آبادکاروں کی سرپرستی کر تے ہوئے نابلس کے قصبے اللبن الشرقیہ میں اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پرحملے میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں شر پسند آباد کاروں کی بڑی تعداد نے رہائشیوں سمیت طلباء و طالبات پرحملہ کردیااور شہریوں سمیت متعدد بچوں کو زخمی کردیا۔
صہیونی آباد کاروں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم میں قابض فورسز نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی اور ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں جس کا نشانہ بننے والے فلسطینی بچے زید سلامہ اور زید جمال سر اور آنکھوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تاحال خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں کے اس اچانک حملے سے اسکول کی جانب جانے والے فلسطینی بچوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ نوجوانوں نے آبادکاروں کا سامنا کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے دونوں اطراف سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔