(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے جنوبی حصے میں واقع اکرم عمران نامی فلسطینی کی ملکیت کئی زیتون کے درختوں کو جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شرپسندوں نے نابلس کےایک اور قصبے برین میں زیتون کے کے کئی درختوں کو نذر آتش کردیا، صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کے زیتون کے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا اور ان میں آگ بھڑکادی جس سے قیمتی زیتوں کے درخت برباد ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ برین کے علاقے میں صہیونی غیر قانونی بستی يتسهارسے آئے درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے جنوبی حصے میں واقع اکرم عمران نامی فلسطینی کی ملکیت کئی زیتون کے درختوں کو جلا دیا۔
خیال رہے کہ صہیونی شر پسندبغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے خلاف کوئی قانونی ادارہ فلسطینیوں کی امداد نہیں کر تاکہ جس کے ذریعے صہیونی آباد کاروں کے دہشت گردانہ عزائم مجرمانہ کارروائیوں کی حوصلہ شکنی ہو۔