(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے واقعے کو المناک قرار دیا اورحادثے میں ہلاکتوں پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فیصلے ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ موجود ہے اور وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اریحا شہر میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثے جس میں ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کی مسافر وین سے ٹکر سے 8 افراد کی ہلاکت اور درجنوں مسافر زخمی ہوئے تھے ، پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے واقعے کو المناک قرار دیا اورحادثے میں ہلاکتوں پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فیصلے ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ موجود ہے اور وہ جو چاہے کر سکتا ہے ۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسی طرح اللہ ہمیں دشمنوں سے آزادی کے لیے حیران کن رستوں سے کامیابی دلائے گا کہ دنیا یقین کر نے پر مجبور ہوگی کہ خدا جب جو چاہے حالات نہ موافق ہوتے ہوئے بھی کر ڈالتا ہے۔