(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس نے فلسطینی باشندوں کو براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کانشانہ بنایا اور دستی بموں کا استعمال کیا جس کے باعث 6 فلسطینی زخمی ہوگئے اورکم سے کم 16 کو حراست میں لے لیا گیا جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین کےجزیرہ النقب کے علاقے الاطرش میں صہیونی پولیس کی بھاری نفری نے فلسطینی اراضی کو صہیونیوں کے حوالے کر نے سے انکار کر تے ہوئے دھرنا دیا جس کے نتیجے میں قابض اسرائیلی پولی س نے دھرنے کے شرکاء کو تشدد کیا اور گھروں میں داخل ہوکر مرد و عورت میں تفریق کیے بغیر درجنوں افراد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض صہیونی پولیس کے اس بہیمانہ اقدام کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے جوابی حملے کیے گئے اورگھروں میں داخل ہونے والی صہیونی پولیس پرپتھراؤ کیا۔
پولیس نے فلسطینی باشندوں کو براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کانشانہ بنایا ہینڈ گرینڈ کا استعمال کیا جس کے باعث 6 فلسطینی زخمی ہوگئے اورکم سے کم 16 کو حراست میں لے لیا گیا جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی حکومت کے اہلکار بغیر کسی وجہ کے فلسطینی علاقوں میں داخل ہو کر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرافتار کر ے ہیں اور کالعدم تنظیم سے تعلق کےبے بنیاد الزامات لگا کر انہیں نامعلوم صہیونی تفتیشی مراکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔