(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےفلسطینیوں پر براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کے فائر کیے جس سے 6 کے قریب شہری زخمی ہوئے جبکہ صہیونی فوج کی بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلنگ سے متعدد افراد سانس گھٹنے کی شکایت میں ہسپتال لائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نےگذشتہ روز القدس کے شمالی شہر قلندیہ میں فوجی چوکی کے نزدیک متعدد فلسطینی شہریوں کو روائیتی پرتشدد کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے تلاشی کے بہانے بغیر کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی کے سر عام شہریوں کو وحشیانہ تشدد کیا جس کے بعد مقامی باشندو ں اور فوج کے مابین زبردست جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور فلسطینیوں نے بھی صہیونی فوجیوں پر جوابی حملوں میں مولوتوف بموں کا نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج نےفلسطینیوں پر براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کے فائر کیے جس سے 6 کے قریب شہری زخمی ہوئے جبکہ صہیونی فوج کی بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلنگ سے متعدد افراد سانس گھٹنے کی شکایت میں ہسپتال لائے گئے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیاں جھڑپوں میں قابض فوج نے کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔