(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) میشل بیچلیٹ نےخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا نہ ختم ہونے والا ایک طویل سلسلہ ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں اورصرف غاصبانہ قبضے کا خاتمہ ہی ایسا واحد راہ حل ہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کمیشنر میشل بیچلیٹ نے جینیوا میں فلسطینی عوام کے حقوق پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی المناک ہوچکی ہے اور اس حوالے سے ہونے والی خلاف ورزیوں سے تقریبا چلیس لاکھ فلسطینی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے اقدامات سے علاقے کے امن و استحکام اور پائدار ترقی اور فلسطین و اسرائیل کے معاملے کے حل پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
میشل بیچلیٹ نےخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا نہ ختم ہونے والا ایک طویل سلسلہ ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں اورصرف غاصبانہ قبضے کا خاتمہ ہی ایسا واحد راہ حل ہے جس سے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب زمین ہموار کی جا سکتی ہے۔