(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین نے غزہ پٹی میں برآمد اور درآمد کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے کرم شالوم گزرگاہ تیار کرنے کیلئے 60 لاکھ یورو مختص کئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں یورپی یونین کے ترجمان شادی عثمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 15سالوں سے اسرائیلی تسلط میں فلسطینی علاقہ غزہ کی پٹی شدید معاشی بحران کا شکار ہو چکی ہے، معاشی بحران کے اثرات کا مقابلہ کر نے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے غزیہ میں ترقیاتی کاموں میں سے ایک کرم شالوم کی تجارتی گزرگاہ میں جدت لانا فلسطین کیلئے منظور کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ایک پیکیج میں شامل ہے.
یورپی یونین کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں کرم شالوم تجارتی گزرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کے کام جاری ہیں لیکن بجٹ اور کام کی نوعیت ابھی واضح نہیں ہےجس کے باعث غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ کرم شالوم 2021 کے آخر تک تیار کرلی جائے گی.
واضح رہے کہ یورپی یونین نے غزہ پٹی میں برآمد اور درآمد کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے کرم شالوم گزرگاہ تیار کرنے کیلئے 60 لاکھ یورو مختص کئے ہیں.