(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 9 بتائی جاتی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف پر امن مارچ پر اسرائیلی فوجی دستے نے بدترین آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس سے مظاہرین کی آنکھوںکو سخت نقصان پہنچا اور سانس لینے میںشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ قابض فوج نے مارچ کے شرکاء پر براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی باشندے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پراپنی مدد آپ کے تحت غزہ کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
صہیونی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 9 بتائی جاتی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔