(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری میں وباء کےاثرات کی موجودگی کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بھی سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شہری کو قرنطینہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کابیان سامنے آیا ہے جس کےمطابق غزہ کے ایک شہری میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی نشاندہی ہوئی ہےجس کے بعدغزہ میں اس وباء کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری میں وباء کےاثرات کی موجودگی کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بھی سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شہری کو قرنطینہ کر دیا ہے۔