(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے رجسٹریشن پانچ دن تک 7 اکتوبر تک جاری رہے گی مقامی انتخابات میں 2.54 ملین فلسطینی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی الیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 11دسمبر کو فلسطینی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوا ہےجس کےبعد مقبوضہ مغربی کنارے میں 11 دسمبر کو فلسطینی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اندراج کا آغاز ہوا۔
اس حوالے سے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابات کے لیے رجسٹریشن پانچ دن تک 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقامی انتخابات میں 2.54 ملین فلسطینی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں دو مرحلوں میں 11 دسمبر اورٓنے والے نئے سال میں 26 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اتھارٹی کے 1994 میں قیام کے بعد سےیہ فلسطین میں چوتھی مرتبہ ہے کہ جب انتخابات ہوں گے۔