(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی کی گاڑی کو ضبط کیے جانے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی جبکہ اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج انہیں مختلف بہانوں سے آئے دن پریشان کر تی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں صہیونی غیر قانونی جیل میں قید فلسطینی کی گاڑی کونابلس کے جنوب مشرقی قصبے عقربا میں اس کے گھر سے ضبط کر لیا گیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی کی گاڑی کو ضبط کیے جانے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی جبکہ اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج انہیں مختلف بہانوں سے آئے دن پریشان کرتی ہے اور ان کی ملکیت کو نقصان پہنچاتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں میں بلا جواز گشت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور روائیتی توڑ پھوڑ کر تی ہے جس سے فلسطینیوں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا جاتاہے،جبکہ ان کی شر انگیز کارروائیوں کے خلاف کوئی قانونی ادارہ فلسطینی باشندوں کی مدد کو تیار نہیں ہوتا۔