(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج صہیونی آبادکاروں کو ہر مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں تحفظ فراہم کرتی ہے خاص طور پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو مذہب کے نام پر اشتعال دلاکر تصادم کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزششتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شر پسندوں کے منظم گروپ نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصٰی پر حملہ کر کے مقدسات کی بے حرمتی کی ۔
صہیونی آبادکاروں اور قابض فوج نے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسجد کے تقدس کو پامال کیا اورعبادت گزاروں کو تشدد کا نشانہ بنایاساتھ ہی صہیونی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آزادانہ گھوم کر فلسطینیوں پر اشتعل انگیز نعرے بلگائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج صہیونی آبادکاروں کو ہر مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں تحفظ فراہم کرتی ہے خاص طور پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو مذہب کے نام پر اشتعال دلایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے جھڑپیں شروع ہوجاتی ہیں اور قابض فوج اس تصادم کا فائدہ اٹھاکر دہشت گردی کے الزام میں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔