(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق باب العمود گیٹ کے نزدیک تعینات صہیونی فوج نےراہ سے گزر تے نوجوان کو بلا جواز تلاشی کیلیے روکا اور کوئی مشتبہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود فلسطینی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العمود سے ایک فلسطینی نوجوان موسیٰ ناصر کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق باب العمود گیٹ کے نزدیک تعینات صہیونی فوج نےراہ سے گزر تے نوجوان کو بلا جواز تلاشی کیلیے روکا اور کوئی مشتبہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود فلسطینی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نیجے میں موسیٰ نامی یہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا بعد ازاں قابض فوج نے نوجوان کو صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔