(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے اس اقدام کے خلاف القدس کی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کے لیے مذموم ہتھکنڈے کو استعمال کر نے کی سازش کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں صہیونی فوج نے مٹی اور چٹانوں کو ہٹانے کے لیے زیر زمین گزرگاہیں اور کراسنگ سمیت بے ترتیب کھدائی شروع کر رکھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجی اہلکاروں کی وقفے وقفے سے مسلسل جاری کھدائی کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں قابض فوج نے مسجد اقصٰی کےمغربی دروازے باب الحدید کے ایک حصے کی مسلسل کھدائی سے منہدم کر دیا جس کے باعث الاقصیٰ کے حصے کی زمین دھنس گئی۔
صہیونی فوج نے مختلف بہانوں سے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف میں جاری کھدائی کر کے فلسطینیوں کے لیے آنے جانے کی سہولیات کا خاتمہ کر دیا ہے اور سڑکوں کوبدترین حالت میں لا کر سواریوں کے لیے گزر نا ناممکن کر دیا ہےجس کے باعث صرف پیدل چلنے والے اس رستے سے گزرنے کے متحمل ہو سکتے ہیں۔
قابض فوج کے اس اقدام کے خلاف القدس کی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کے لیے مذموم ہتھکنڈے کو استعمال کر نے کی سازش کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں صہیونی فوج نے مٹی اور چٹانوں کو ہٹانے کے لیے زیر زمین گزرگاہیں اور کراسنگ سمیت بے ترتیب کھدائی شروع کر رکھی ہیں۔