(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے گرفتار ہونے والے فلسطینی باشندوں کو صہیونی تفتیشی مرکز میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ میں صہیونی فوج کی جانب سےفلسطینیوں کی صہیونی آباد کاری کے خلاف پر امن مارچ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی مظاہرین کی جانب سے بھی بھر پورجوابی کارروائی کر تے ہوئے گھریلو ساخت کے پیٹرول بموں اور پتھراؤ سے صہیونی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین اس تصادم کے دوران قابض فوجی اہلکاروں نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل داغے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے گرفتار ہونے والے فلسطینی باشندوں کو صہیونی تفتیشی مرکز میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔