• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اسیران کی آزادی کے لیے مراکش میں نیا پروگرام متعارف

پروگرام کا مقصد فلسطینی اسیران کے حقوق اور ان کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

جمعہ 30-01-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی اسیران کی آزادی کے لیے مراکش میں نیا پروگرام متعارف
0
SHARES
2
VIEWS

مراکش – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مراکش میں قومی سطح پر قائم تنظیم گروپ برائے قومی جدوجہد برائے فلسطین نے فلسطینی اسیران کی حمایت کے لیے ایک نئے مزاحمتی اور ابلاغی پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام نیٹ ورک ’ہم سب غزہ ہم سب فلسطین ہیں‘کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی صورتحال کو اجاگر کرنا اور آنے والے ہفتوں میں زمینی اور ابلاغی سرگرمیوں کا سلسلہ منظم کرنا ہے۔

تنظیم نے جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی اسیران کو تشدد طبی غفلت تنہائی اور منظم ہراسانی کا سامنا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ تمام اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان سرگرمیوں کا آغاز کل بروز جمعہ 30 جنوری کو مراکش کے دارالحکومت رباط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ایک مرکزی یکجہتی مظاہرے سے کیا جائے گا جو شام ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوگا۔ اس مظاہرے کا مقصد اسیران کی اذیت ناک زندگی کو منظر عام پر لانا اور ان کے حق میں عوامی حمایت کی تجدید کرنا ہے۔

تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہفتہ کے روز سے ایک قومی اور عالمی سطح کی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت ایک عالمی عرضداشت پر دستخط جمع کیے جائیں گے۔ اس عرضداشت میں فلسطینی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ من مانے اور غیر قانونی گرفتاری کے نظام کی مذمت کی جائے گی اور عالمی برادری سے اس کی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اسی پروگرام کے تحت آئندہ 10 فروری کو ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسیران کی قید کے حالات اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق مستند اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے اور ذرائع ابلاغ اور دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے سوال و جواب کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسی تناظر میں تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ رباط میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندہ دفتر کو ایک باضابطہ خط ارسال کرے گی جس میں اسیران سے باقاعدہ ملاقاتوں ان کی صحت اور انسانی حالات کا جائزہ لینے اور خلاف ورزیوں کی نگرانی میں اپنے مکمل کردار کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تنظیم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ آزاد کرائے گئے اسیران اور اسیرات کی شرکت سے ملاقاتوں اور سیمینارز کا اہتمام کرے گی تاکہ ان کے تجربات اور چشم دید گواہیوں کو مراکشی اور عالمی رائے عامہ تک منتقل کیا جا سکے۔

گروپ برائے قومی جدوجہد برائے فلسطین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اسیران کا معاملہ محض انسانی نہیں بلکہ ایک خالص سیاسی اور جدوجہدی قضیہ ہے۔ تنظیم نے انسانی حقوق کی تنظیموں مزدور یونینوں سیاسی جماعتوں سماجی انجمنوں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ ان سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں اور فلسطینی اسیران کی حمایت کی جدوجہد کو مضبوط بنائیں۔

Tags: AdvocacyAwarenessCampaignHumanRightsMiddleEastMoroccoPalestinianPrisonersPalestinianRightsPalestinianSupportResistanceProgramSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.