• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 3 ہزار سے زائد شہید، 13 ہزار سے زائد زخمی

صیہونی افواج کے ساتھ مسلسل 44ویں روز حزب اللہ کی  خونریز جنگ جاری ہے۔ اسرائیل کی جا نب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے

منگل 05-11-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان پر اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 3 ہزار سے زائد شہید، 13 ہزار سے زائد زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں میں 16 لبنانی شہری شہید اور 90 دیگر زخمی ہوئے۔ 

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے آغاز سے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ  نے مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اعلان جنگ کیا ہوا ہے، صیہونی افواج کے ساتھ مسلسل 44ویں روز حزب اللہ کی  خونریز جنگ جاری ہے۔ اسرائیل کی جا نب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے اور اس کے جواب میں  حزب اللہ کے مجاھدین بھی قابض دشمن کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں اور صیہونی دشمن کی زمینی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کل تعداد تقریباً 3,002 ہوگئی ہے جب کہ 13,492 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ لبنانی قصبوں پر اسرائیلی حملوں میں 16 لبنانی شہید اور 90 دیگر زخمی ہوئے۔اتوار کی شام لبنان کے جنوب میں البازوریہ قصبے میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر قابض فوج کی بمباری سے تین شہری شہید ہوگئے۔

فوجی طیاروں نے مغربی بقاع کے قصبے سوہمور میں ایک مکان پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔قابض طیاروں نے ضلع نبطیہ کے قصبوں انصار اور عبا کے درمیانی علاقے پر بمباری کی، جب کہ توپ خانے سے برج الملوک اور خیام قصبے کے مضافات میں کئی گولے برسائے۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہشہیدصیہونیغاصبلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.