(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مزید چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ اسرائلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح لبنان سے داغے گئے دو میزائل تل ابیب پر گرے، اسرائیلی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنےمیں ناکام رہا جس کے بعد بین گوریون ہوائی اڈے پر نیویگیشن روک دی گئی۔
دوسری جانب تصدیق کی گئی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔