(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری انٹیلی جنس سربراہ عباس کامل غزہ جنگ بندی کےمعاملے پر حماس اور اسرائیل کے مابین معاہدے کو مستقل بنیادوں پرقائم کرنے کی ذمہ داری کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے حکم پر انٹیلی جنس سربراہ عباس کامل کی سربراہی میں ایک عالیٰ سطحی وفدمقبوضہ بیت المقدس پہنچ کرصہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جہاں ان کے درمیان غزہ جنگ بندی کے حوالے سے’تعاون کو مضبوط بنانے’ پر تبادلہ خیال کر تے ہوئے اسرائیل کی غزہ پٹی کے محاصرے میں نرمی کو قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے ساتھ مربوط کیا ہے ساتھ ہی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کانفرنس کے انعقاد کی دعوت دی ہے۔
مصر کے سینئر سیکیورٹی عہدیداران کے مطابق مصر ی صدرعبد الفتاح السیسی کی جانب سے انٹیلی جنس سربراہ عباس کامل اوران کےوفدکو غزہ جنگ بندی کےمعاملے پر حماس اور اسرائیل کے مابین معاہدے کو مستقل بنیادوں پرقائم کرنے کی سونپی گئی ذمہ داری کے تحت مصری انٹیلی جنس سر براہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے پر ہیں اور مستقل طور پر جنگ بندی کے معاہدے کو روبہ عمل بنانے کی حکمت عملی پرکام کر رہے ہیں۔