(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی سپورٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے کے خلاف اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی اور اسرائیل کے خلاف بھر پور انداز میں نارملائیزیشن کو مسترد کیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مصر میں فلسطین سپورٹ کمیٹی کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرقی وسطیٰ کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جارہا ہے اس سلسلے میں 16 جولائی کو خلیج تعاون کونسل، مصر، اردن، عراق کے ممالک کے درمیان فوجی اتحاد "عرب نیٹو” کو مسترد کرتے ہوئے "عربوں کے خلاف نارملائزیشن” کے عنوان سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا احتجاج187 ویں روز میں داخل
صدر جوبائیڈن کے دورے کے خلاف مصری سماجی اور سیاسی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکہ دیگر عرب ریاستوں کو بھی فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلیے آمادہ کر رہا ہے اور ان واقعات میں اسی دن ایک سیاسی کانفرنس بھی شامل ہے جس دن عرب نیٹو کانفرنس منعقد ہوئی تھی، ان کا کہنا ہے کہ "دنیا کو ان کی تقدیر اور آزادی کے دفاع کے لیے حقدار لوگوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ” ہم امریکہ کے منصوبے کے تحت قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسترد کر تے ہیں اور اس کے خلاف آواز اٹھا تے رہیں گے۔
فلسطینی سپورٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے کے خلاف اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں مقامی سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی اور اسرائیل کے خلاف بھر پور انداز میں نارملائیزیشن کو مسترد کیا جائے گا۔