(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جیلوں میں انتظامی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کے 99 روز گزر جانے کے بعد بھی عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غاصب حکمران کی بربر یت کے سامنے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان مقداد القواسمی اپنی بلاجوازانتظامی حراست کے خلاف تا دم مرگ بھوک ہڑتال کو جاری رکھتے ہوئے 99 روز میں داخل ہوچکا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ موت کے نزدیک تر ہوتا جارہا ہے تاہم صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کی رہائی منظور نہیں کی گئی ہے۔