(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بن گویر” کی طرف سے نام نہاد "نیشنل گارڈ” کے قیام کااعلان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کا گلہ گھونٹے اور ان پر زندگی تنگ کرنے کا ایک نیا حربہ ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں عرب آبادی کی حمایت کے لیے قائم قومی کمیشن نے شدت پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر کی جانب سے "نیشنل گارڈ” کے نام سےایک تنظیم کے قیام پر عالمی برادری کوخبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ "نیشنل گارڈ” بن گویر کی ملیشیا کے طورپر کام کرے گی جس کے قیام کا بنیادی مقصد فلسطینیوں اور عرب آبادی پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نام نہاد "نیشنل گارڈ” کے قیام کی توثیق کے بدلے عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کے اپنے معاہدے کا کل اعلان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کا گلہ گھونٹے اور ان پر زندگی تنگ کرنے کا ایک نیا حربہ ہے۔
کمیشن نے کہا کہ یہ اعلان آباد کاروں کے اندر فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش ہےاور یہ کہ نام نہاد نیشنل گارڈ ایک دہشت گرد تنظیم کے سوا کچھ نہیں ہے جس کے تشدد کا پہلا عنوان ساحلی شہروں نقب میں فلسطینیوں پر ہوگا۔ اس کے بعد یہ دہشت گرد ملیشیا الجلیل میں فلسطینیوں کے قتل اور انہیں ماورائےعدالت جان سے مارنے کے لیے کام کرے گا۔