• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

خوراک کے بدلے ہجرت: شہریوں کو غزہ سے جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی صیہونی چال

امدادی مرکز جنوب میں قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی شمالی غزہ سے یہاں آئے گا، اسے دوبارہ شمال کی طرف لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منگل 20-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
خوراک کے بدلے ہجرت: شہریوں کو غزہ سے جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی صیہونی چال
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل شمالی غزہ کو خالی کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے، نیا منصوبہ انسانی امداد کی تقسیم کا نیا نظام شمالی غزہ کو مکمل طور پر بے آب و گیاہ بنانے میں کیسے مدد دے گا؟

ان دنوں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں امریکی کمپنیوں کے ذریعے انسانی امداد تقسیم کرنے کے لیے چار مراکز قائم کر رہی ہیں لیکن یہ تمام مراکز رفح یا موراج کاریڈور کے قریب واقع نہیں ہیں۔ ان میں سے ایک مرکز اس وقت وسطی غزہ میں، نتساریم کاریڈور کے جنوب میں، شارع صلاح الدین پر قائم کیا جا رہا ہے۔

اس مرکز کے اس مقام پر قیام سے شمالی اور وسطی غزہ کے شہریوں کو امداد کے مراکز تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی اور انہیں رفح تک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی  مگر اس اقدام کے پیچھے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا ایک منصوبہ چھپا ہوا ہے،  اس مرکز کو نتساریم کاریڈور کے جنوب میں قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی شخص شمالی غزہ سے امداد حاصل کرنے یہاں آئے گا، اسے دوبارہ شمال کی طرف لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ نتساریم کاریڈور پار نہیں کر سکے گا، اور اُسے جنوبی حصے میں ہی رہنے پر مجبور کیا جائے گا۔ یہ اقدام "یک طرفہ ٹکٹ” جیسا ہو گا، اور اس طرح غزہ کے شہریوں کو خوراک حاصل کرنے کے لیے جنوب کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا جائے گا۔

اس طریقہ کار کے ذریعے، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو یقین ہے کہ شمالی غزہ سے آبادی کو جنوبی علاقوں کی طرف جلدی سے منتقل کیا جا سکے گا، اور یوں، ان کے اندازوں کے مطابق، شمالی غزہ کو مکمل طور پر خالی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جنگ کے پورے عرصے میں، حتیٰ کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ شہر اور شمالی غزہ کے دیگر علاقوں میں زمینی چڑھائیوں کے عروج پر بھی، وہ شمالی علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بے شمار انخلاء کے اعلانات کے باوجود، شمالی غزہ میں اب بھی تقریباً 2 سے 3 لاکھ فلسطینی موجود ہیں جنہوں نے نتساریم کاریڈور کے جنوب میں جانے سے انکار کر دیا۔ اس بار، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو امید ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑے گا اور انہیں جنوبی علاقوں میں ہجرت پر مجبور کر دے گا۔

Tags: اسرائیلیامدادخوراکشارع صلاح الدینصیہونیغزہفلسطینینتساریم کاریڈورہجرت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.