(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی بر بریت اور گھروں کو مسماری سے روکنے کیلیے متاثرہ فلسطینی خاندانوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو بندوق کے بٹوں سے بدترین تشدد کر کے زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوجی اہلکاروں نے مغربی کنارے میں بیت الحم کے علاقے الواجہ میں 3 فلسطینی شہریوں کے گھروں کوغیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عین جوائذہ کے رہائشی افراد کے پاس ان کے گھروں کی ملکیت کے تصدیق نامے موجود ہونے کے باوجود قابض فوج نے اجازت نامے دیکھنے سے انکار کر دیا اور گھروں سے قیمتی سامان کی لوٹ مار کے بعد انہیں اپنے ساتھ لائے بھاری بلڈوزروں سےمنہدم کر دیا، اسرائیلی فوج کی بر بریت اور گھروں کو مسماری سے روکنے کیلیے متاثرہ فلسطینی خاندانوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو بندوق کے بٹوں سے بدترین تشدد کر کے زخمی کر دیا۔
قابض فوج کی فلسطینی گھروں کی انہدامی کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد پر مشتمل 3 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔