(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیردفاع نے فلسطینی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لئے اسحاق رابین بننا چاہتےہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے حالیہ میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران فلسطینی صدرمحمود عباس اور اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز کے درمیان ملاقات میں ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
محمد اشتیہ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیردفاع نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ نام نہاد اوسلومعاہدوں پر دستخط کرنے والے سابق اسرائیلی وزیراعظم اسحاق رابین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، "میں دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ یہ مناسب حل ہے میں فلسطینیوں کے لئے اسحاق رابین بننا چاہتا ہوں۔
صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیردفاع کو بتایا کہ "اگر موجودہ اسرائیلی حکومت 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرنا چاہتی تو اس پر بات کی جاسکتی ہے اس مسئلے کے حل کئے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔