(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے مغربی کنارے کے فلسطینی قصبوں پر چھاپے اور سرحدوں پر درجنوں فوجی تعینات کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی سکیورٹی سروسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ جلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں کی تلاش میں شدید عوامی دباؤ کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ساتھ ہی جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں اورسرحدوں کی حفاظت کی جارہی ہے تاکہ ان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جاسکے۔
یاد رہے کہ گلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینیوں میں سے 4 کو صہیونی فوج نے دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ 2 فلسطینی ابھی بھی فرور ہیں جن کی تلاش میں صہیونی خفیہ اداروں کے اہلکار سرچ آپریشن میں شامل کیے گئے ہیں۔