(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج پر اتوار کی رات کئےگئے حملے میں ایک خاتون فوجی کی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج صبح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جہنم واصل ہوگیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شعفاط میں مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوجی چوکی پر حملے میں زخمی ہونے والا فوجی "ڈیوڈ موریل” آج صبح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے مرگیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی فوجی کو حداسہ عین کریم اسپتال میں رکھاگیا تھا جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا جبکہ وہ دو روز سے ہی منصوئی تنفس پر تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کے حملے جاری، دو صہیونی فوجیوں سمیت چار اسرائیلی زخمی
واضح رہے کہ اتوار کی رات کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجےمیں ایک خاتون فوجی کی موقع پر موت ہو گئی تھی اور دوسرا فوجی شدید زخمی ہوا تھا جو آج خالق حقیقی سے جاملا، حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دونو ں مزاحمت کار بھی شہید ہوگئے تھے ۔