(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) کیمپئن میں الخلیل کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا ہےکہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے نماز فجر کے لیے بسیں چلائیں تاکہ مسجد کو نمازیوں سے بھر دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رو زمقبوضہ فلسطین میں آئے دن صہیونی جارحیت اور بے حرمتی کا نشانہ بننے والی مسجد ابراہیمی کے حوالے سے سوشل میڈیا کیمپئن جو’محافظان مسجد ابراہیمی‘ کے عنوان سے شروع کی گئی اور جس میں فلسطینی علاقے الخلیل کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بالعموم روزانہ بالخصوص جمعہ کے روز نماز فجر مسجد ابراہیمی میں ادا کریں تاکہ صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
کیمپئن میں الخلیل کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا ہےکہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے نماز فجر کے لیے بسیں چلائیں تاکہ مسجد کو نمازیوں سے بھر دیا جائے۔
خیال رہے کہ فلسطینی سماجی کارکن ماجد متعب نے کہا ہےکہ مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد بڑھانا قومی اور دینی ذمہ داری ہے تاکہ قابض دشمن کے منصوبوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔