(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ پر صیہونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات سے فلسطینیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جو امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مسجداقصیٰ کی حکومتی سرپرستی میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کے منظم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ آبادکاروں کی جانب سے مذہبی مقامات کے تقدس کی پامالی امن اور استحکام کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انھوں نے صیہونی ریاست کو متنبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے منظم دھاوؤں کو روکنے میں حکومتی سطح پر کردار ادا نہیں کیا گیا تو حالات کی سنگینی کی ساری ذمہ داری قابض صیہونی ریاست پر عائد ہوگی۔